پاکستانتازہ ترین

مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سیاسی حریفوں پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت پانچویں بار اپنا وزیراعظم چاہتی ہے، مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں، اب شوبازی سے بات نہیں بنے گی، شیر کا راستہ تیر روک کر تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔

کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو 2 جماعتوں میں مقابلہ ہے، عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، عوام 8 فروری کو تیر پر مہرلگائیں، تیرکا نشان تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے، یہ کہتے ہیں پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں، لاہور میں بہت پیسہ خرچ ہوا، صاف پانی میسر نہیں، 8 فروری کو جیت تیرکی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری غربت بڑھ رہی ہے، دہشت گردی کا خطرہ پھر نظرآرہا ہے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں، آپ میرا ساتھ دیں مل کر مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مل کر ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منشور میں 10 نکاتی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، میں واحد سیاست دان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی غریبوں کی نمائندی کرتی ہے، دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ آپ ساتھ دیں پہلے اس اشرافیہ کو تکلیف پہنچائیں گے، کہتے ہیں میرے 10 نکات پرعمل نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، آمدنی دگنی کرکے دکھاؤں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex