کالم

محکمہ صحت پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ میں جامع اصلاحات

حامد جاوید اعوان

پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی قیادت میں محکمہ صحت پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ نے مختصر عرصہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں ملازمین کی ترقیاں ہسپتالوں میں فنڈز اور ادویات کی فراہمی طبی عملے اور ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے عملی اقدامات شامل ہیں پنجاب کے وزیر پرائمری سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر ایک متحرک وزیر کے طور پر جانے جاتے ہیں پنجاب کے دورے ہوں اجلاسات ہوں یا صحت عامہ کے تحفظ کے آگاہی پروگرام ہوں ڈاکٹر جمال ناصر بھرپور انداز میں نہ صرف اپنی شرکت یقینی بناتے ہیں بلکہ ان سرگرمیوں کو نتیجہ خیز بنانے میں بھی کوئی کسر نہ اُٹھا رکھتے ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالہ سے آگہی واک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے۔میٹ کوائل، سپرے، لوشن اور مچھردانی کے استعمال سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ویسٹ کی تلفی اور مکمل صفائی سے مچھروں کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک چار ماہ میں صرف 192 ملیریا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے بروقت اقدامات کے باعث گزشتہ سال پنجاب بھر میں صرف 4764 کیس رپورٹ ہوئے اور کوئی ہلاکت کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ گھروں، پارکوں، سڑکوں اور اس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ملیریا کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین اسلام میں صفائی پر سب سے زیادہ تلقین کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے شہروں میں مچھروں کی افزائش گاہوں کا مکمل خاتمہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ملیریا فری پنجاب کا مشن حاصل کرنے کے لئے تمام شہری اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔پنجاب ورٹیکل پروگرامز کے کمیونیکیشن یونٹس کی کارکردگی پروگرامز کے منصوبہ جات، اصلاحات ۔آئی آر ایم این سی ایچ، ایڈز، ہیپاٹائیٹس اور ٹی بی کنٹرول پروگرامز اور سی ڈی سی اور ای پی آئی کے ایک سال کے دوران اہداف اور نتائج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت تمام سٹاف اور عملہ کی عزت و وقار کو مقدم رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن، بریسٹ فیڈنگ پروگرام کے حاصل کردہ اہداف سے متعلق عوامی آگہی کے لئے جامع لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ 43 جیلوں میں 52000 قیدیوں کی سکریننگ مکمل، ہسپتالوں میں 5 لاکھ افراد کی سکریننگ سے متعلق آگہی پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈرپ اینڈ شپ پروگرام کے تحت چنیوٹ، جھنگ، شیخوپورہ اور قصور کے اضلاع کے دل کے مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں شفٹ کرنے کا انتظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب میں متعارف کردہ تمام اصلاحات سے متعلق عوامی آگہی کے لئے میڈیا کا تعاون درکار ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالہ سے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے مشترکہ تعاون سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سالانہ اڑھائی لاکھ بچے حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے والدین بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہر سال 3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے اپیل کہ کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت اجاگر کرنے کے لئے معاشرہ
کے ہر طبقہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، تمام منصوبہ جات تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں قائم کردہ پتھالوجی لیبز کے معیار کو بہتر کئے بغیر درست رزلٹ نہیں آسکتے ۔صحیح رزلٹ کے بغیر مریضوں کا علاج ممکن نہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سیکرٹری صحت علی جان خان کی قیادت میں متحرک ٹیم کی بدولت صحت کے اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالہ سے یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو سراہا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ ہسپتالوں کے دوروں کے دوران انہوں نے ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری بہتر کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا اور کہاکہ مریضوں کے رش کے پیش نظر ادویات کے بجٹ کو بڑھایا جائے گا۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے پانچ ضلعی ہسپتالوں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ خانیوال، ساہیوال، چیچہ وطنی، پاکپتن اور اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری کی بہتری انکا اولین مشن ہے اور مریضوں کے رش کے پیش نظر ادویات کا بجٹ بڑھایا جائے گا۔ ڈاکٹر جمال ناصر خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی، اوپی ڈی، تھیلیسیمیا وارڈ، لیبارٹری، ایکسرے روم میں گئے اور مریضوں سے انکی خیریت اور ہسپتال میں فراہم کردہ مفت طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اینڈوسکوپی کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ساہیوال کے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال،چیچہ وطنی کا دورہ، ہسپتال کی لیبارٹری کو 24/7فنگشنل رکھا جائے، صوبائی وزیر، لیبارٹری میں صفائی اور ٹیسٹوں کے ریکارڈ کیپنگ کے عمل کو سراہا۔ صوبائی وزیر صحت ہسپتال کی مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کاظم حیات وتھرا کی بھی خدمات کو سراہا۔پاکپتن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف وارڈز سمیت واش رومز میں صفائی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ واش رومز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اوراس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال دورے کے دوران کچھ ڈاکٹرز اور عملے کا اوورآل نہ پہننے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے رش کے پیش نظر ادویات کے بجٹ کو بڑھایا جائے اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔بعدازاں، صوبائی وزیر صحت اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے اور طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کے دوروں اور محکمہ صحت میں طبی خدمات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے تفصیلی ذکر کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی ضروری ہے کہ نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے اس جذبے کا بھی ضرور ذکر کیا جائے جس کے تحت وہ آدھی رات کو اٹھ کر ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے آئے ہیں اور انہوں نے علاج معالجہ کی سہولیات میں نمایاں بہتری لانے کے لئے وسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گزرے صحت کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر بھی موثر کاروائی یقینی بنا کر صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: