تازہ ترینموسم

محمکہ موسمیات کی طرف سے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 90 فی صد ہے، شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، فضا میں آلودگی کے زرات کی مقدار 212 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج پانچویں نمبر پر ہے۔

ادھر مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے، جس سے ہر طرف سفیدی چھا گئی، اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex