تازہ ترینکھیل

محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاک سری لنکا میچ میں ملنے والا اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میرا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ غزہ میں موجود بھائیوں اور بہنوں کے نام۔’


محمد رضوان نے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سری لنکا کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص کر عبد اللہ شفیق اور حسن علی نے اس جیت کو مزید آسان بنادیا۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d