پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نگران وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ‏نے بتایا کہ وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کرنے کا فیصلہ ہے اور ذکا اشرف کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذکا اشرف نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو جن معاملات کی اجازت تھی انہیں وہ تمام امور کرنے دیے گئے اور ان معاملات سے روکا تھا جن کی اجازت نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex