پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیدی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پلان طلب کرلیا ہے۔مناواں اسپتال کے دوران کے محسن نقوی نے کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور عمارت کا معائنہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مناواں اسپتال میں اجلاس ہوا۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو مناواں اسپتال کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 کروڑ عوام کے صوبے میں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری اسپتال نہیں ہے۔انہوں نے کینسر اسپتال کے ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور آلات خریدنے کی بھی منصوبہ بندی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *