پاکستان

محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج، رینجرز تعینات

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں کشمیر پریمئیرلیگ (کے پی ایل) اور آغازِ محرم پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کو آزاد کشمیر میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سمری بھیجی تھی۔
سمری کے تحت پاک فوج،بم ڈسپوزل یونٹ،سنائفر ڈاگز موبائل جیمرزبھی بھجوائے جائیں گے،آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق چارکے تحت پاکستان رینجرز بھی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سیکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے،آزاد کشمیر محکمہ داخلہ نے پاک فوج،رینجرزکی خدمات مانگی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: