تازہ ترینشوبز

ماہرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی نامور اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئیں۔ پاکستانی اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید جوڑے میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر سلیم کریم کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

پاکستانی فلموں کی بات کی جائے تو ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ بھارتی فلموں میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں کام کرنے کا بھی انہیں اعزاز حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: