پاکستانتازہ ترین

ماحولیاتی آلودگی بھی آشوب چشم کی اہم وجہ،ڈاکٹر مدیحہ مدثر

آنکھوں میں سوزش ،سرخی ،جلن ، پانی نکلنا علامات،ہاتھ لگانے سے گریز کریں ،کمپیوٹر پر عینک لگائے بغیر نہ بیٹھا جائے، ترش اشیا کم استعمال کریں:گولڈ میڈلسٹ

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان میں آج کل آنکھوں کی بیماری(آشوب چشم) بہت تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجوہات میں ماحولیاتی آلودگی ایک بڑی وجہ ہے ۔ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر مدیحہ مدثر نے بتایا کہ آنکھوں کے سفید حصے میں موجود خون کی باریک نسوں میں سوزش کا ہونا، آنکھوں میں سرخی کا آنا، آنکھوں میں جلن کا ہونا، آنکھوں سے پانی کا نکلنا سمیت الرجی ہونا اس کی عام علامات ہیں، مریضوں کو چاہئے کہ گھریلوں ٹوٹکوں سے اجتناب کریں اور ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کو ٹشو پیپر یا مل مل کے کپڑے سے صاف کریں ، آنکھوں کو مسلنے سے گریز کریں، دوسروں سے ہاتھ ملانے گلے ملنے سے بھی گریز کریں، آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائیں، اپنا صابن، تولیہ، تکیہ الگ رکھیں۔ٹی وی بھی عینک لگائے بغیر نہ دیکھا جائے اور ٹی وی سکرین کافی فاصلے پر رکھیں۔ اسی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد بھی احتیاط کریں کہ کمپیوٹر پر عینک لگائے بغیر نہ بیٹھا جائے۔خوراک میں تمام تر گرم اور ترش اشیا حتی المقدور کم کردی جائیں۔ سکوائش ،سکنجبین وغیرہ استعمال کریں لیکن موسم کی مناسبت اور مناسب مقدار میں۔ اسی طرح چکنائی اور تیزمصالحہ جات والی غذاؤں سے بھی مقدور بھر بچنے کی کوشش کریں بالخصوص بیگن،بھنڈی،گوبھی دال مسور،دال چنا اور بڑے گوشت وغیرہ سے مکمل طور پر اجتناب برتا جائے۔ آنکھوں کی بیماری میں انتہائی احتیاط کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اپنی مرضی سے قطرے آنکھوں میں ہرگز نہ ڈالیں ۔
ڈاکٹر مدیحہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: