کھیل

لیونل میسی کو بیجنگ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

بیجنگ(او این آئی) مشہور فٹ بالر لیونل میسی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایئرپورٹ پر دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹ بالر لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف عالمی دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے بیجنگ پہنچے تھے جہاں انہیں چینی پولیس نے ویزا نہ ہونے کے باعث حراست میں لے کر تفتیش کی۔ذرئع کے مطابق سٹارفٹ بالر لیونل میسی ارجنٹائن اور اسپین دو پاسپورٹ کے حامل ہیں، انہیں ویزے کا اجرا ارجنٹائن کے پاسپورٹ پر ہوا تھا تاہم اسٹار فٹ بالر ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے، اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے تقریباً 30 منٹ کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے اسٹار فٹ بالر کو انٹری ویزا جاری کرکے جانے کی اجازت دے دی۔ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹ بالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex