پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے کہاکہ آپ ایم پی او والا آرڈر چیلنج کرسکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ انہوں نے عدالت میں بیان دیا صنم جاوید پر 2کیسز ہیں،دوبارہ درخواست فائل کی اور عدالت نے رپورٹ طلب کی تو بتایا گیا مزید 2مقدمات درج ہیں،ضمانتیں منظور ہوئیں تو اگلے مقدمہ میں گرفتار کرلیتے ہیں،انہوں نے عدالتوں کے احکامات کو بھی نہیں مانا، عدالت نے کہاکہ آپ ایم پی او والا آرڈر چیلنج کرسکتے ہیں،عدالت نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے