پاکستانتازہ ترین

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے 85کروڑ خرچ ہونگے

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے محکمہ بلدیات اور پی آئی ٹی بورڈ نے 85 کروڑ کا تخمینہ لگا لیا، پارکنگ سٹینڈز سمیت شہر میں سنسر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائینگی ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے گزشتہ سال سے کوششیں جاری ہیں جس پرمحکمہ بلدیات اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ مل کرکام کررہے ہیں، منصوبے کے تحت لاہور کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا،ایئر کوالٹی سنسرز ، ویسٹ بن سنسرز اور سٹریٹ لائٹ سنسرز سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گے ۔
پارکنگ سٹینڈ زپرفیس کیلئے الیکٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی جبکہ سمارٹ سٹی ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور مینجمنٹ ممکن بنائی جائیگی، اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی طرز پر لاہور کو ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: