پاکستان
لاہور پولیس کو ڈیوس روڈ سے ملنے والی طالبہ کے ورثاء کی تلاش
لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ سے 15سالہ لڑکی ملی ہے جو اپنا تعلق کراچی سے اور نام علینا بتاتی ہے۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ آرمی پبلک اسکول کراچی کی طالبہ ہے، پولیس کو اس کے ورثاء کی تلاش ہے۔
پولیس کے مطابق طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ کراچی آرمی پبلک اسکول میں نویں کلاس کی طالبہ ہے اور ڈیفنس کراچی کی رہنے والی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کے مطابق وہ ایک روز قبل کراچی میں تھی، وہ اپنا ایڈریس واضح طور پر بتانے سے قاصر ہے، اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔