پاکستانتازہ ترین

لاہور نے ہائیکورٹ نے ہفتے میں دو روز تمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ہفتے میں 2روز ورک فراہم ہوم کا حکم دیدیا، جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز بند کردیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم سموگ کے تدارک کیلئے عملی اقدامات نہ کرنے پر برہم ہو گئے،جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 2روز ورک فرام ہوم کا حکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز بند کردیں ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور پر بھی اظہار برہمی کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ چیف سیکرٹری تو سوئے ہوئے ہیں،کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کرتے ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں،حالات خراب ہو رہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آ رہی ہیں،

عدالت نے کہاکہ شیخوپورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کریں،ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کررہا ہوں،لاہور کے دل میں ٹائر جلا کر براحال کیاگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: