لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے عربی، بزنس سٹڈیز، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ سے ہوگا۔
30 جولائی کو کیمسٹری، 31 جولائی سوکس، فارسی، ووڈ ورک کا امتحان ہوگا۔ یکم اگست کو ایجوکیشن، القرآن، تاریخ پاکستان اور بیوٹیشن امتحان ہوگا۔
تین اگست کو ریاضی، 4 اگست پنجابی، انگلش لٹریچر اور اردو لٹریچر کا امتحان لیا جائے گا۔
اس کے بعد پانچ اگست کو ہوم اکنامکس، ملٹری سائنس اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر مضامین کے امتحان ہوں گئے۔ 9 اگست کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز ہوں گئے۔