پاکستان

لاہور ائرپورٹ پر سانپ ،عملے کی دوڑیں

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سانپ نکل آیا.سانپ کو دیکھ کر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ سانپ ائیرپورٹ فائر اسٹیشن کے کمروں سے نکلا جبکہ ایئر پورٹ کے عملے نے سانپ کو ڈنڈوں سے مار ڈالا۔ فائر اسٹیشن میں مزید سانپوں کی موجودگی کی اطلاع بھی ہے جس سے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے عملے میں خوف وہراس پھیل گیا
بتایا گیا ہے کہ سانپ رن وے کے قریب جھاڑیوں سے کمروں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ رن وے کے ساتھ جھاڑیوں سے سانپ اور بچھو نکلنا معمول کی بات بن چکی ہے جبکہ عملے کی بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ جامع قدم نہیں اٹھا رہی.۔ سانپ کاٹنے سے متعدد ملازمین ہسپتال بھی جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *