
لاہور(کرائم رپورٹر ) کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سات ہزار چالان کردیے جبکہ 20 ہزار سے کم عمر لڑکوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے سات ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے جبکہ بتائے بغیر گھر سے موٹرسائیکل لے کر نکلنے والے 20 ہزار سے زائد بچوں کے والدین کو وارننگ دی گئی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے والدین کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ ویک اینڈ پر چالان کی بجائے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کردی جائیں گی۔