پاکستانتازہ ترین

لاہور؛آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں گندم کی قیمت میں اضافے پرفلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں من چاہا اضافہ کردیا .

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر دیا گیا، آٹے کا تھیلا 2650 سے 2750 روپے کا ہو گیا۔

اس حوالے سے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 4300 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے من ہو گئی ہے۔

فلور ملز مالکان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں کیا، سرکاری گندم کے اجراء میں تاخیر سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *