کچن

قیمہ بھرے رول بنانے کا طریقہ

قیمہ 1/2 کلو
پیاز (چوکور کاٹ لیں) 2 عدد
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1/2 کپ
ہری مرچیں (چوپ کر لیں) 4 عدد
لہسن‘ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
لال مرچیں (کٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ
زیرہ (کٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
ٹماٹر (باریک چوپ کر لیں) 2 عدد
تیل فرائنگ کیلئے11 مانڈہ رول پٹی حسب ضرورت
ترکیب:
سوس پین میں قیمہ‘لہسن‘ادرک پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔بڑے فرائی پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے پیاز فرائی کرلیں۔ٹماٹر‘اُبلا ہوا قیمہ‘نمک‘کٹی ہوئی لال مرچیں‘ہری مرچیں‘ہرا دھنیا اور کٹا ہوا زیرہ ڈال کر بھون لیں اور ٹھنڈا کر لیں.اب رول پٹی میں قیمہ رکھ کر رول کریں‘تھوڑے سے میدے میں پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔رول کے کناروں پر میدے کا پیسٹ لگا کر چپکا لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے رول ڈال کر درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔8سنہری ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر سرو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: