پاکستانتازہ ترین

قوم سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے. حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا، 22 ماہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد برطانیہ نے شہباز شریف کو کلین چٹ دی، اب عمران نیازی توشہ خانہ کا حساب اور فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔ قوم سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران نیازی کی چھٹی ہونی ہے۔عمران نیازی کو آئینی طریقے سے ہٹانا قومی فرض بن چکا ہے۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں کرپشن انڈیکس 16 پوائنٹ اوپر چلا گیا، حکومت نے غریب کو بھوکا مار دیا کرپشن میں 16 فیصد اضافہ کیا۔ملک کی 72سالہ تاریخ میں ایسے سنگین حالات کبھی نہیں ہوئے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان ایٹمی قوت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی زنجیروں میں جکڑوانے کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جھوٹ سے کھاد، چینی نہیں ملتی، بنی گالہ سے اتریں اور جواب دیں ورنہ قوم آپ کا احتساب کرے گی، آپ نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا، عمران نیازی نے ٹی بوائز کے نام پر پیسے منگوائے اس کا حساب دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: