پاکستانتازہ ترینفیچرڈ

قومی اسمبلی ہال میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس شروع

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں پارلیمان کو افغانستان، مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہو رہا ہے۔ بڑے اجلاس کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس میں سارے دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے۔ پارلیمان کے ایریا میں کسی غیر متعلقہ شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔
قومی اسمبلی ہال میں بریفنگ کے لئے بڑی سکرینز نصب کر دی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی ہال کی تمام گیلریز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی حال کو کمیٹی روم میں تبدیل کر دیا گیا۔ داخلہ، دفاع، خارجہ امور پر بریفنگ دی جائیگی۔ وفاقی وزرا کے علاوہ اعلی عسکری حکام بھی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d