پاکستانتازہ ترین

قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا خاموش نہ ہوئے تو مقدمات بنائے جائیں گے۔عمران خان

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا خاموش نہ ہوئے تو مقدمات بنائے جائیں گے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ایما پر میرے اے ڈی سی نے سائفر چوری کیا۔ سائفر وزیر اعظم آفس میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا خاموش نہ ہوئے تو مقدمات بنائے جائیں گے۔ ساڑھے 3 سال میں سائفر واحد ڈاکیو منٹ ہے جو غائب ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے سازش اکتوبر 2021 میں شروع ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے