پاکستانتازہ ترین

قانون کا مقصد انصاف تک رسائی ہے تو فل کورٹ کیخلاف اپیل کا حق کیوں نہیں حاصل ہوگا، جسٹس عائشہ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس میں جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ قانون کا مقصد انصاف تک رسائی ہے تو فل کورٹ کیخلاف اپیل کا حق کیوں نہیں حاصل ہوگا، کیا فل کورٹ کیخلاف اپیل کا حق نہ ہونا انصاف تک رسائی کے منافی نہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ انصاف تک رسائی کیلئے بنیادی شرط آزاد عدلیہ بھی ہے،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ قانون کا مقصد انصاف تک رسائی ہے تو فل کورٹ کیخلاف اپیل کا حق کیوں نہیں حاصل ہوگا، کیا فل کورٹ کیخلاف اپیل کا حق نہ ہونا انصاف تک رسائی کے منافی نہیں،حسن عرفان نے کہاکہ قانون سازوں کے ذہن میں شاید یہ سوال کبھی آیا ہی نہیں تھا،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ اپیل کا حق برقرار رکھنے کا ایک مطلب یہ ہے فل کورٹ یا لارجر بنچ کا راستہ بلاک ہو گیا،وکیل حسن عرفان نے کہاکہ صدر، وزیراعظم اور ججز آئین کا تحفظ کرنے کا حلف لیتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ججز کا حلف پڑھ کر سنائیں،وکیل حسن عرفان نے ججز کا حلف پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کر رہا ہے،درخواست گزار مدثر حسن کے وکیل حسن عرفان روسٹرم پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d