تازہ ترین

قانون اعظم نذیر تارڑ کا لاہور میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا۔

اعظم نذیر تارڑ یوٹیلٹی اسٹورز کے دورے کے دوران ریٹ لسٹ چیک کی اور صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے اشیاء سے متعلق سوالات کیے۔ انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی۔

اس موقع پر یوٹیلٹی اسٹورز اسٹاف نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گھی 335 روپے فی کلو اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.
اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج دیا، عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex