خواتین

فیشن کے رنگ جیولری کے سنگ

خواتین خوبصورت نظر آنے کیلئے زیورات کا استعمال لازمی کرتی ہیں خواہ وہ سونے،چاندی کے ہوں یا پھر پلاسٹک،ہاتھی دانت یا پھر مصنوعی جیولری ہی کیوں نہ ہو۔جیولری کے انتخاب میں آپ کے ذوق کو بھی بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے،موقع محل کی مناسبت سے زیور کا انتخاب کرنا ہی اصل فن ہے۔

جیولری کے معاملے میں آپ کا انتخاب آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ کچھ خواتین بھاری بھرکم اور کچھ ہلکی پھلکی جیولری پہننا پسند کرتی ہیں۔ سیاہ لباس کے ساتھ لباس کے ڈیزائن کے مطابق زیورات کا انتخاب کریں۔ اگر آپ گلے اور کانوں میں کچھ پہننا چاہتی ہیں تو ہلکے نگینوں کا چھوٹا سیٹ مناسب ہوگا لیکن اگر ائیررنگ بڑے اور نمایاں ہیں تب آپ نیکلس کا استعمال نہ کریں۔

اگرآپ بھاری نیکلس پہنناچاہ رہی ہیں تب آپ اپنے کانوں کو خالی رکھیں۔ انگلیوں میں رنگز اور کلائی میں بریسلٹ کے ساتھ نازک سی گھڑی بھی آپ کی شخصیت کو مکمل کرتی ہے۔

اسی طرح عام گھریلو تقریب میں نازک خوبصورت امیٹیشن جیولری سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔گولڈ کا استعمال قریبی رشتہ داروں کی شادی بیاہ کی تقریبات میں کیا جائے تو وہ زیادہ خوبصورت معلوم ہو گا۔

بہت سی خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہر وقت گلے،کانوں اور ہاتھوں میں کچھ نہ کچھ پہن کر رکھتی ہیں اس سے انہیں خود تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی لیکن دیکھنے والوں کو ضرور الجھن ہوتی ہے۔

سادہ بلیک لباس پر گولڈن اور لال شوز یا سینڈل زیادہ جچتے ہیں البتہ رنگ کا انتخاب آپ اپنی مرضی سے بھی کرسکتی ہیں۔

نازک ٹاپس یا چھوٹی موٹی بالیاں یقینا دیکھنے والوں پر اچھا تاثر ڈالتی ہیں،نوجوان لڑکیوں کی شخصیت پر چھوٹی سی چین یا ٹاپس خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔گولڈ کے علاوہ آج کل مارکیٹ میں بہت سی خوبصورت امیٹیشن جیولری بھی باآسانی دستیاب ہے جو بہت زیادہ مہنگی بھی نہیں ہوتی اور دیکھنے میں خوبصورت بھی معلوم ہوتی ہے۔اس سے آپ کی شخصیت میں نزاکت کا تاثر اُجاگر ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex