پاکستان

فوری انتخابات ورنہ ڈائیلاک کی ضرورت نہیں:عمران خان

14 مئی گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا، آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہو گا اسی کی بات چلے گی،بال حکومت کی کورٹ میں ہے، ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو کرائیں:چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کو ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، اگر دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے مانے ہیں، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر سکتا ہوں۔ بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن پرامن طور پر اپنی گاڑیوں میں بیٹھے تھے، پولیس نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کر کے انہیں باہر نکالا اور لے گئی۔عمران خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں انتخابات میں تاخیر ہو، انہیں لگتا ہے ہراساں کر کے پی ٹی آئی کو توڑ سکتے ہیں تو یہ ان کی غلطی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: