پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 5 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر عدنان علی نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی اساتدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ان سے پیسوں کی وصولی کرنی ہے۔ پستول کی برآمدگی اور شناخت پریڈ کروانی ہے۔ فواد چوہدری پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *