پاکستانتازہ ترین

فواد چودھری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف درخواست دائر کردی

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف درخواست دائر کردی۔

فواد چودھری کی جانب سے ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیان حلفی موجود ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر فواد چودھری کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اینٹی کرپشن پنجاب سابق وفاقی وزیر کو بلیک میل کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex