وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ضمنی الیکشن کے محاذ پر فرنٹ فٹ پر آ کر لڑنے کے لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا۔ الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنے کے لئے انہوں نے استعفیٰ دیںے کا فیصلہ کیا۔
فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس میں اپنے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گی۔