شوبز

فرحان ،عروہ کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

گزشتہ برس سے جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور معروف جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین ان دنوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں، ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اس جوڑی کو خوش اور اپنے مشترکہ دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں گلوکار فرحان سعید کو عروہ حسین کے لئے ’آفرین آفرین‘ اور ’ہم رہیں یا نہ رہیں کل‘ گانا گاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔


گزشتہ برس سے اس ہر دلعزیز جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے وجہ سے ان کے چاہنے والے مایوسی کا شکار تھے تاہم رواں برس عید کے موقع پر اس جوڑی نے ایک ساتھ تصاویر شیئر کیں، جسے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: