پاکستانتازہ ترینسیاست

فراڈ کیس :علی زیدی کی ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت نے فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنمااور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔
مدعیٔ مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعیٔ مقدمہ ملک سے باہر ہیں، ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے۔
اس سے قبل علی زیدی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ملیر کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضع رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: