تازہ ترینکھیل

فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور

پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجو د پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *