
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ 19 دن ہوگئے ہیں غزہ پر بموں کی بارش ہو رہی ہے، غزہ جنگ کو بند نہ کیا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔
منصورہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام علما و مشائخ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ پر فاسفورس بموں کی بارش جاری ہے، غزہ میں کھانے پینے کی کوئی چیز ہے نہ کفن کے لیےکپڑا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سقوط غرناطہ کے بعد 30 لاکھ مسلمانوں کو ہجرت کرنا پڑی، پانچ سو سال غرناطہ اور قرطبہ کی مساجد اذان کے لیے تڑپتی رہیں، 74 لاکھ افواج رکھنے والا عالم اسلام آج خاموش ہے، غزہ جنگ کو بند نہ کیا گیا تو ایک تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔