پاکستانتازہ ترین

پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد،وزیر اعظم کون، یہ بعد کی باتیں ہیں. مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے اپوزیشن جماعتوں کو پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد کا درپیش ہے، بعد میں وزیراعظم کون ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے یہ باتیں بعد کی ہیں اور بعد میں ہی طے ہوں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے، اگر اپوزیشن نے عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی قصور وار ہوں گی، عوام کی بھلائی کےلیے کام کرنا یہ سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں تو کنٹینر پر چڑھ جائیں کیوں کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں۔

ا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: