پاکستانتازہ ترین

عوام کے لئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کو صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں 3 روپے فی یونٹ واپس لینے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد کے الیکٹرک نے سبسڈی کی رقم کی وصولی شروع کر دی تھی تاہم عدالت میں چیلنج ہونے پر سبسڈی کی وصولی روک دی گئی تھی۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔نوٹیفکیشن کے بعد کراچی کے صنعتی صارفین سے رقم کی واپسی شروع کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے