پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اداروں میں بغاوت پر اکسانے اور اقدام قتل کے تحت درج مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ضمانت میں 8 جون تک توسیع دی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی، ایڈووکیٹ جنرل نے دوران سماعت استدعا کی کہ سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس لیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے پھر دیکھ لیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: