عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد ، میانوالی اور دیگر شہریوں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔ سینئر رہنماؤں میں سے کوئی بھی احتجاج میں نظر نہیں آیا۔
گوجرانوالہ میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر کارکن سراپا احتجاج ، کارکنوں نے چندہ قلعہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،چندہ قلعہ بلاک ہونے سے لاہور سے اسلام آباد جانے والا راستہ بند ہوگیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کی پیش نظر لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ثناءاللہ کے ڈیرے کا گھیراؤ کرلیا ، کارکنوں کا رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر پتھراؤ کیا، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں جاری، آنسو گیس کا استعمال، شیلینگ سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کی بہاولپور بائی پاس چوک پر توڑ پھوڑ، کارکنان نے چوک پر لگے بینرز اور پینافلکس اکھاڑ دیئے ، بائی پاس چوک پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی