بین الاقوامیتازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری پر شدید تشویش ہوئی :جرمن سفیر

پاکستان کی خاطر تمام فریق پر امن رہیں، ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کیلئے مذاکرات کئے جائیں

اسلام آباد(وقائع نگار) سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس کا ردعمل سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جرمنی کے سفیر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتار کے حوالے سے تصاویر پر تشویش ہے، عدالتی مقدمات میں قانون کی حکمرانی کا بلند ترین معیار برقرار رکھنے اور مبالغہ آرائی سے گریز یقینی بنانا چاہئے۔اپنے ٹوئٹ میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے مزید کہا ہے کہ تمام لوگ پر سکون رہیں، پاکستان کی خاطر تمام فریق پر امن رہیں، ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہد کیلئے مذاکرات کو ترجیح بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: