پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پر بہن نورین نیازی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر بہن نورین نیازی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

نورین نیازی کاکہناتھا کہ خان صاحب کے ساتھ ظلم کیا گیا،اللہ دیکھ رہا ہے ، اللہ ان پر بہت برا وقت ڈالے گا،آپ دیکھیں گے ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

نورین نیازی نے کہاکہ ابھی لوگ نہیں نکلے تو پھر کبھی نہیں نکلیں گے،خان صاحب نے پاکستان کیلئے اپنا حق ادا کردیاہے،جو خان صاحب نے اپنے ملک کیلئے کیا، قائداعظمؒ کے بعد کسی نے نہیں کیا۔

ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں پر بدعنوانی کے مقدمات تھے،وہ تو اب بھی لندن میں بیٹھے ہیں، انہیں تو کسی نے نہیں پکڑا،نورین نیازی نے کہاکہ یہ بزدل لوگ ہیں یہ کب سے پکڑنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کو جرات نہیں پڑ رہی تھی ، جو انہوں نے کیا ہے ان کو پتہ چلے گا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے،ابھی تو خان صاحب نے لوگوں کو تحمل کا کہا ہے اگر لوگ بپھر گئے تو پھر یہ کسی کے قابو میں نہیں آئیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: