پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کونوٹس جاری کر دیا گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازاحمد رانجھا نے درخواست دائر کی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: