پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس معاملے میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست کے متن میں کہا گیا اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے،

18ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی، مرکزی کیس اب 30اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے،کیس زیرالتوا ہونے کے باوجودایف آئی اے نے 19ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف اے کے نوٹس کو معطل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے