
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح کیس سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے انہیں اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں پیش ہو کر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
شیر افضل مروت نے عدالت سے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے لہذا اب اٹک جیل کا معاملہ نہیں رہا اس لیے عمران خان کو عدالت پیش کرنے کی دوبارہ ہدایت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اب ریاست کی کسٹڈی میں ہیں۔ اس پر جج نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنا ضروری ہے۔
جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی۔