پاکستانتازہ ترینسیاست

عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو ٹھیک، ورنہ آج پھر گرفتار کریں گے، رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صبح عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو ٹھیک ، ورنہ آج پھر اسے گرفتار کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےکہا کہ عمران خان کی سہولت کاری ملک کے اعلیٰ مناصب پر بیٹھے ہوئے لوگ بھی کر رہے ہیں اور اس میں غیر ملکی کردار بھی ملوث ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مسرت چیمہ کی لیک شدہ آڈیو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی ہے، عمران نے کسی اہل کار سے فون لے کر بات کی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دے دیااور پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سےدوبارہ رجوع کرنےکا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: