
سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا گرفتاری سے قبل دیا گیا ریکارڈڈ ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
ویڈیو پیغام میں کہا کہ’ ’جب تک میرے یہ الفاظ آپ تک پہنچیں گے مجھے ایک ناجائز کیس میں بند کردیا گیا ہوگا۔‘‘انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا یہ سب کچھ اس لیے کیا جارہا ہے کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ کرپٹ ٹولے کی حکومت کو قبول کروں، کبھی کسی قوم کو آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی، آزادی کے لیے جدوجہد اور محنت کرنا پڑتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ آپ سب اپنے حقوق کے لیے نکلیں، آپ کو اپنے حقوق اور آزادی کیلئے نکلنا ہوگا۔