
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جو 10 وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے، ان کی لسٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
عمران خان سے وکلا منگل اور جمعرات کو ملاقات کر سکیں گے۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین تحریک انصاف سے پوچھنے کے بعد لسٹ عدالت عالیہ میں جمع کروائی۔ وکلا میں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، سلمان صفدر، بیرسٹر عمیر نیازی ، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر، برہان معظم اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپرٹنڈنٹ جیل کہتے ہیں فیملی ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق اقدام کریں گے۔