پاکستانتازہ ترین

عمران خان اوراسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس میں کورٹ پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی گئی۔

کیسز کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، اسد عمر پیش ہوئے اور فاضل جج سے حاضری لگا کر جانے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل جان محمد اور پراسیکیوٹر راجا نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے