پاکستانتازہ ترینسیاست

عمران اسماعیل 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسدادِ دہشت گردی عدالت نےپی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے عمران اسماعیل کو پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں عمران اسماعیل کو بکتر بند گاڑی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا تھا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد آج شکارپور روانہ کیا جائے گا۔تفتیشی حکام کے مطابق عمران اسماعیل کے خلاف کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ان کی گرفتاری انسدادِ دہشت گردی مقدمات میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران ا سماعیل کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: