
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں پہلے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔
سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوبز جوڑے کی جانب سے 7 سال بعد پہلے بچے کی خوشخبری سنائی گئی تو مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ اب ہم تین ہو گئے ہیں، ماشاءاللہ ۔
فرحان سعید کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکبادیں دی گئیں۔ عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے اپنے کومنٹس میں لکھا ماشاءاللہ، الحمد للہ۔ اداکارہ زارا نور عباس، کنزہ ہاشمی، سارہ خان، یشما گل سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے شوبز جوڑے کو نیک تمناؤں سے نوازا۔