
پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے کہا ہے عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں.
بتایاگیا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ۔