پاکستانتازہ ترین

عدلیہ ہی الیکشن کا انعقاد اور چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کا انعقاد اور چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ ہی چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اوور سیز کو ووٹ کا حق دلوا سکتی ہے۔ ساری قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی 9 مئی کے واقعے کو الیکشن بیانیہ نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو مہینے کی حکومت نے بارہ مہینے کا بجٹ بنا دیا، موجودہ حکومت کے 100 مشیر اور وزیر ہیں جبکہ معاشی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے، ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹاٹیک سے نہیں بچا سکتیں۔ ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے۔ وزیراعظم بےمقصد سیر و سیاحت کے دورے کر رہے ہیں اور ہمارے کیے ہوئ ےکاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex